حیدرآباد،7جنوری(اعتمادنیوز)فلک نما بی بی کاچشمہ میں ایک 49سالہ کارپینٹر نے خودکو آگ لگا لی۔فلک نما پولیس حدود میں محمد ماجد
ولد محمدعبدالحکیم نے 5جنوری کو خود کو آ گ لگا لی اور 7جنوری کو دوران علاج عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔پولیس کے مطابق ذہنی تناؤ اور گھر کے جھگڑوں سے تنگ آکریہ انتہائی اقدام اٹھایا۔